بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں یو کے ویرینٹ اوربی 1135ویرینٹ بھی سامنے آگیا، وزیرِ صحت

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں یوکے ویرینٹ کے ساتھ ’بی 1135‘ ویرینٹ بھی سامنے آگیا ہے۔

سندھ کی وزیرِ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 22 کیسز پر تحقیق کی گئی،18 میں یوکے ویرینٹ، جبکہ 2 میں بی 1135 ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی لاہور(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کرفیوکی نوعیت کالاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے درخواست کے باوجود برطانیہ سے آنے والوں کو قرنطینہ نہیں کیا،سندھ اور کراچی میں بہت سے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کل سے انٹر سٹی بس سروس بند کی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 699 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.