بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کیخلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ جہانگر ترین کا معاملہ سیاسی نہیں قانونی ہے، احتساب کا عمل بلا امتیاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی کوئی ٹیم میری زیرنگرانی کام نہیں کرتی نہ کررہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کی جا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی افسر کو ٹرانسفر نہیں کیا گیا، جہانگیر ترین کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی۔

شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ بشیر میمن نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جاؤں گا، انہیں ثابت کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن ثابت نہ کرسکے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیس پر فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں، کیس کھولنے کا فیصلہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.