بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹنگ مشینوں کی تیاری میں شفافیت اور عام فہمی کو یقینی بنایا جائے، شبلی فراز

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تیاری میں شفافیت اور عام فہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 شبلی فراز نے این آر ٹی سی ہری پور کا دورہ کیا، جہاں انہیں  ادارے میں ریسرچ اور تیار کیے کیے گئے ساز و سامان پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے دو پروٹوٹائپ تیار کیے جاچکے ہیں، ادارہ عالمی معیار کے وینٹیلیٹر کی تیاری کی  صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ وینٹیلیٹر سازی کی صلاحیت کےضمن میں ایف ڈی اے کی تصدیق کا انتظار ہے، کورونا وبا کے دوران 109 خراب وینٹیلیٹرز کو استعمال کے قابل بنایا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات کا صاف، شفاف ہونا انتہائی اہم ہے، ووٹ چوری نہ ہونے کی یقین دہانی میں ہی اس نظام کی کامیابی کا راز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ این آر ٹی سی کا عالمی معیار کے وینٹیلیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا خوش آئند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.