وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14716 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 1029 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 4629 ہوچکی ہے، جبکہ آج مزید 508 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 263773 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 3607361 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 281384 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 12982 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12395 گھروں میں، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 580 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 555 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1029 نئے کیسز میں سے 492 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 264، ضلع جنوبی 95، ضلع وسطی اور کورنگی 47 ۔47، ملیر 20 اور ضلع غربی سے 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ دیگر اضلاع حیدرآباد 221، سکھر 71، مٹیاری 36، شکار پور 30، شہید بے نظیر آباد 19، لاڑکانہ اور سجاول 18۔ 18، ٹھٹھہ 17، خیرپور 15، ٹنڈو محمد خان 14، گھوٹکی 13، ٹنڈو الہیار 11، بدین اور عمر کوٹ 8۔8، جامشورو 7، دادو 4، جیکب آباد اور میرپور خاص 3 ۔ 3، سانگھڑ 2 اور قمبر سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.