بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا۔
مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ایمبولینسیں کم پڑ گئیں، آندھرا پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے کو آخری رسومات کیلیے ماں کی لاش بائیک پر لے جانا پڑی۔
مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں بائیس لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کیلئے منتقل کیا گیا۔
جس پر عوام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مہاراشٹرا میں ویکسین بھی کم پڑنے لگی۔
مرکزی ویکیسین سینٹر میں ویکسین نہ ملنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔
ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 60 ہزار نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 3 ہزار 293 اموات ہوگئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
Comments are closed.