سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ایران سے اچھے تعلقات اور ایران میں ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔
سعودی میڈیا کو انٹرویو میں محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کو مشکل صورتحال میں نہیں دیکھنا چاہتا، خطے اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حوثیوں کے ایرانی حکومت سے مضبوط تعلقات ہیں، تاہم حوثی فطری طور پر عرب اور یمنی ہیں، حوثیوں کو سعودی عرب کا دیا گیا جنگ بندی معاہدہ قبول کر لینا چاہیے۔
Comments are closed.