بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ڈوز کے بعد وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، تحقیق

برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک ہی خوراک سے وائرس منتقلی کا امکان نصف ہو جاتا ہے، انگلینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری نے تحقیق کے نتائج کو ’شاندار خبر‘ قرار دے دیا۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جنہیں فائزر یا ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی اور جو ویکسین لگنے کے تین ہفتے بعد انفیکشن سے متاثر ہوئے، ان میں 38 سے 49 فیصد سے وائرس منتقلی کا امکان کم تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے جنگ میں غیر معمولی پیش رفت پر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی) نے بڑا اعلان کیا ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مطالعے میں کووڈ 19 کے خلاف تحفظ ویکسی نیشن کے 14 دن بعد دیکھا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.