بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 249 میں تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ضمنی انتخابات کے پولنگ سامان کی ترسیل جاری ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، انتخابی عملے کو ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اعجاز انور کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حلقے میں فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا، پولیس اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے، حلقے میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.