نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ عروسہ ارشد نے برطانیہ کی پہلی حجابی فائر فائٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
عروسہ ارشد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بچپن سے ہی زندگی میں کچھ چیلنجنگ کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، بچپن سے جو فائر فائٹر بننے کا خواب دیکھتی تھی آخر کار وہ پورا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں تمام تر رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرسکی ہوں، مجھے یقین ہے کہ فائر فائٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خواتین کا مجھے دیکھ کر کچھ حوصلہ ضرور ہوگا۔
عروسہ نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انہیں خود پر فخر ہے کہ وہ حجاب پہننے والی اور فائر فائٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خواتین کیلئے راہیں ہموار کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
عروسہ کا کہنا ہے کہ نوٹنگھم شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس نے انہیں ایک ایسا خصوصی حجاب فراہم کیا ہے جو وہ کام کے دوران آکسیجن ماسک کے نیچے پہنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ انہیں دیکھتے ہوئے دیگر مسلم خواتین بھی ان کے نقشِ قدم پر چلیں گی۔
Comments are closed.