براڈ شیٹ معاہدے کی دستاویز وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروائی گئی۔
نیب کے سابق چیئرمین محمد امجد کا براڈ شیٹ کمیشن کو دیا گیا بیان جیونیوز نے حاصل کرلیا۔
بیان میں محمد امجد نے یہ بھی بتایا کہ براڈشیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا۔
سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے کہا کہ علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے نہ ہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے معاہدے کی فائل چھپائی۔
Comments are closed.