بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہول سیل اور ریٹیل نرخ کا فرق کم کرنے کی ہدایت

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اشیاء ضروریہ کے ہول سیل اور ریٹیل نرخوں میں فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں شوکت ترین کی سربراہی میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر گندم، آٹا، چینی، گھی، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہفتہ وار مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے اشیاء کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ 40 فیصد کمی ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ٹماٹر، پیاز، چینی، آلو اور پولٹری کی قیمتیں کم ہوئیں۔

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ سستا بازار اور سہولت بازاروں کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان سے صارفین تک اشیاء کی سپلائی چین کا جائزہ لیا جائے، اشیاء کے ہول سیل اور ریٹیل نرخوں میں فرق کم کیا جائے۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ صوبائی انتظامیہ اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا سخت پلان وضع کرے، عید کی خریداری کے لئے اشیاء کی سپلائی اور قیمتوں کی چیکنگ کی جائے۔

اجلاس کے شرکاء کو صوبائی حکومتوں کےنمائندوں نے رمضان میں سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بریفنگ دی اور کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو مارکیٹ کے مقابلے میں سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

اس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کورونا میں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز سے استفادہ کریں گے۔

شوکت نے ترین نے صوبائی حکومتوں کو گندم اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.