بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کے لیے آئینی ترمیم  کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے رابطے جاری ہیں۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا، پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں میں مزید مشاورت ہوگی۔

پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا دو ٹوک فیصلہ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.