بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو پھانسی دینے والے مصری جلاد کا انتقال

مصرکی جیلوں میں 1070 افراد کو پھانسی دینے والے جلاد حسین العشماوی کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسین قرنی 1947 میں الغربیہ الکبری صوبے کی تحصیل سمنود میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قرآن کریم کے کئی سپارے حفظ کر رکھے تھے۔

ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے محکمہ جیل خانہ جات میں ملازمت اختیار کرلی۔ اور 1980 میں احمد عشماوی نامی جلاد کے معاون کے طور پر کام کیا۔

ابتدا میں وہ قیدی کو اس کے کمرے سے لانا، قابو کرنا اور پھانسی والے کمرے تک پہنچانے کا کام کرتے تھے، بعدازاں انھوں نے مکمل فرائض انجام دینا شروع کردیئے اور زندگی بھر سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دیتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.