عید کے موقع پر قیدیوں کی سزامیں 30 دن کی معافی کی سمری وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردی، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کےقیدیوں کیلئے رعایت نہیں ہوگی، 65 سال سےزائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کےمستحق ہوں گے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 60سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی، کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.