بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب نے 2 گھنٹے تفتیش کے بعد سوالنامہ دیدیا، شاہد خاقان

نیب راولپنڈی نے وامق بخاری کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کمپنی کا سربراہ مقرر کرنے کے بارے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کم و بیش دوگھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 26 سوالات پر مبنی سوالنامہ دیدیا ہے۔

نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن اداروں کے سربراہوں کو اپنے دور میں تعینات کیا انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی ایک شخص کا کام نہیں ہوتا اس میں فیصلہ بورڈ کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر کیس بنائے جارہے ہیں کیونکہ انہیں مجھ سے خاص محبت ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ سوالوں کا جواب دے کر نیب راولپنڈی کو ارسال کردیں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.