بھارت میں کورونا کے زور کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اینڈریو ٹائی کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہو گئے۔
آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ چھوڑ کر واپس جارہے ہیں۔
اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں، بھارت کےروی چندرن ایشون کوویڈ 19 کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوئے۔
بھارت میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیگ کوجاری رکھنے پر منتظمین کوشدید تنقید کاسامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لیگ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
Comments are closed.