حیدرآباد کے نیو سعیدآباد پولیس اسٹیشن کے اندر حاجانہ برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا اور ہوائی فائرنگ ہوئی، جس میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حاجانہ برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر دونوں خاندان کے افراد تھانے آئے تھے۔
اس دوران فریقین کے جھگڑے میں ڈنڈوں مکوں پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، اس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔
تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو جھگڑے میں ملوث مسلح افراد کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کرنی پڑی۔
Comments are closed.