
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ان کا چھینا گیا حق واپس دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے، دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا باعث بنے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ان کا چھینا گیا حق دیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی پیکج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھگلہ نادرا سینٹر، ریسکیو بائیکس کی فراہمی، ویٹرنری ڈسپنسریز اور دیگر منصوبوں پر جلد کا مکمل کیا جائے گا۔
ماضی کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا باعث بنے، بزدارحکومت حقیقی خدمت کے سفر پر گامزن ہے۔
Comments are closed.