بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے اور مشرقی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.