
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کرنے والے تینوں اہلکاروں اے ایس آئی ضیاء اللّٰہ، کانسٹیبل عامر خان اور شہزاد کو معطل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی انکوائری ایس پی بلدیہ کریں گے، ملوث اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 4 نمبر میں پولیس اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو پکڑ کر پولیس موبائل میں بٹھایا، جس پر وہاں موجود لوگوں نے پولیس سے مشتبہ شخص کو چھڑا لیا۔
پولیس کے مطابق اس دوران 1 اہلکار سے گولیاں چل گئیں، جن کی زد میں آ کر 3 راہ گیر زخمی ہوئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments are closed.