بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے مزید 923 کیسز، 6 اموات

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ 

اس بیان میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12104 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے مزید 923 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4593 ہوچکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ میں آج مزید 267 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 262138 ہوچکی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 3549387 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 277592 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 10861 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 10263 گھروں میں، 10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 498 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 464 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ ان میں سے 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے 923 نئے کیسز میں سے 559 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 267، ضلع جنوبی سے 107، ضلع وسطی سے 73، ملیر سے 69، کورنگی سے 25 اور ضلع غربی سے 18 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد 95، ٹھٹھہ 64، سکھر 41، لاڑکانہ 25، مٹیاری 22، شکارپور 20، جامشورو 17، سجاول 14، قمبر 12، گھوٹکی 8، خیرپور 7، ٹنڈو محمد خان 5، شہید بے نظیر آباد 4، میرپور خاص 3، دادو، سانگھڑ اور کشمور 2۔2، بدین اور نوشہروفیروز میں سے1۔1 نیا کیسز رپورٹ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.