بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیویارک میں پاکستانی طالبہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ

نیو یارک میں پاکستانی طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر دفتر خارجہ نے رد عمل دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

 نیویارک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.