بلوچستان کے دارالخلافہ وادی کوئٹہ میں کورونا وائرس کے باعث کیئے گئے لاک ڈاؤن اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے ہفتے اور اتوار کے روز کوئٹہ میں مارکیٹیں اور بازار مکمل بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
کوئٹہ میں آج لاک ڈاؤن کے بر خلاف بیشتر بازار اور دکانیں کھلی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے روز بھی کوئٹہ شہر میں زیادہ تر بازار اور مارکیٹیں کھلی رہی تھیں۔
کوئٹہ کے شہریوں کی جانب سے فیس ماسک اور سماجی فاصلے کی ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔
Comments are closed.