راولپنڈی سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔
جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سے سازش کر کے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔
ایم پی اے عمر تنویر بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.