پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شین اپنی سیاست کرے گی اور نون ماضی کا قصہ بنے گی۔
ایک بیان کے ذریعے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام دیکھ چکے ہیں کہ شین جنم لے چکی اور جیل سے باہر آ چکی ہے، ضمانت پر رہائی کسی کی بے گناہی کا ثبوت نہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع نہیں کر سکا، شہاز شریف کی رہائی کے بعد کیس تو چلتا ہی رہے گا۔
Comments are closed.