بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی عوام پر مزید ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں، معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

عمران خان  نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اہم معاملات پر تجاویز پیش کرنے والی اس کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.