بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عیدالفطر پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

 ریلوے نے عیدالفطر پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں میں کوروناوائرس  کی وجہ سے 70 فیصد بکنگ ہوگی، خصوصی ٹرینیں کوئٹہ سے راولپنڈی ،کراچی سے پشاور اور کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس، بزنس اے سی اور اے سی لوئر کی کوچز شامل کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.