بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیپٹن صفدر کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری، فیصلہ محفوظ

پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل ڈویژن نے سماعت کی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کر لیئے۔

پشاور ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے جہاں ان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔

طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا، جس کےبعد وہ پشاور ہائی کورٹ سے اسلام آباد کے امراضِ قلب کے اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.