بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران صرف ہمسایہ ملک نہیں بلکہ آزمایا ہوا دوست ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران صرف ہمسایہ ملک نہیں بلکہ آزمایا ہوا دوست ہے، ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے، ہماری کوشش ہو گی دوطرفہ تعلقات زیادہ مضبوط اور مستحکم بنائیں۔

 متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے ایران روانگی سے قبل دورہ ایران کے مقاصد سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کے متعدد بار پاکستان کے دورے پر شُکر گزار ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران قیادت سےخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا جبکہ افغان امن عمل میں بہت سی نئی پیش رفت ہوئی ہے۔

تہران (صبا ح نیوز)پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود…

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے، افغان امن عمل ایران کے لیے بھی اہم ہے، افغان امن عمل پر ایرانی وزیر خارجہ کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران سےمشاورت کے بعد حکمت عملی میں یکسوئی لانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر سپریم لیڈر شپ کا شُکرگزار ہوں جبکہ ایران نے پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔ 

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پاکستان کی تجویز کو پسند کیا ہے، بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے متعلق بھی ایران سے تبادلہ خیال ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.