بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کا NA 249 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے خط

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے حلقہ این اے249 کراچی میں 29 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے لیےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کےد وران پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں پر بتدریج بوجھ بڑھ رہا ہے۔

کراچی(این این آئی)کراچی کے حلقہ این اے 249میں ضمنی…

خط کے متن میں کہا گیا کہ حیدرآباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 سے بڑھ کر 7اعشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے، اس صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضمنی انتخاب کا التواء انسانی جانوں کے ضیاع کو بچاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.