بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی تکمیل چاہتے ہیں، علما کونسل

پاکستان علماء کونسل تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی تکمیل چاہتی ہے۔ پاکستان علما کونسل کا روزِ اول سے واضح مؤقف ہے کہ تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے، تشدد سے پاکستان اور اہل پاکستان کو نقصان ہوا ہے، پاکستان علما کونسل کسی بھی طرف سے تشدد کی حمایت نہیں کرتی۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر علما کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اقدامات میں ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہیں۔

وفد میں صاحبزادہ حامد رضا،ثروت اعجاز قادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور دیگر شامل ہیں۔

علماء کونسل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین چار روز کے دوران پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی اموات افسوسناک ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کالعد م ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنی تقریر میں جو تجاویز دی ہیں ان کی تکمیل اور عالمی سطح پر اقدامات اور قانون سازی کیلئے پاکستان کے علماء و مشائخ ہر سطح پر حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.