جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

شبلی فراز کا پی بی اے دفتر کا دورہ، میڈیا صنعت کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے دفتر پہنچے۔

شبلی فراز نے پی بی اے عہدے داران سے ملاقات کی اور میڈیا صنعت کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔

پی بی اے نے وفاقی وزیر اطلاعات کو حکومت کا وہ وعدہ یاد دلایا کہ حکومت میڈیا کے 6 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرے گی۔

سیکرٹری جنرل پی بی اے شکیل مسعود نے وزیر اطلاعات کوالیکٹرانک میڈیا صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے، آزادی اظہار کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

پی بی اے نے حکومت کے پی بی اے، اے پی این ایس اور پی ایف یو جے سے وعدوں اور معاہدوں کی بھی یاد دہانی کرائی۔

ان میں حکومت سے طے ہوا تھا کہ اگر حکومت اپنے واجبات ادا کر دے تو میڈیا مالکان اس رقم کو کسی اور مد میں خرچ کرنے سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کریں گے۔

ملاقات میں پی بی اے کے وائس چیئرمین میر ابراہیم ، سلطان لاکھانی، طاہر اے خان اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.