کراچی کی ملیر کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور سپر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت عدالت میں حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس میں استغاثہ کے گواہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
ملیر کی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.