بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخوپورہ: 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں 5 افراد کے قتل اور ایک کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ 10 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک نامزد ملزم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جس کے بعد مقتولین کو حدوکی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی پی او مبشر میکن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قصاب گروپ کا سربراہ ریاست، اس کا بیٹا رؤف اور ساتھی معراج دین شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے عامر اور وقار کا تعلق قصاب گروپ کے حامی قریشی گروپ سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.