ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

افغانستان سے افواج کا انخلا، امریکی وزیر خارجہ کابل پہنچ گئے

امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا سے متعلق بات چیت کیلئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن غیراعلانی دورے پر کابل پہنچ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ نے افغان قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کا مطلب امریکا، افغانستان کے تعلقات کاخاتمہ نہیں۔

انٹونی بلینکن نے کابل میں افغان صدراشرف غنی، سی ای او عبداللّٰہ عبداللّٰہ، سمیت دیگرافغان عہدیداران اور امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

بلینکن نے اشرف غنی سے ملاقات میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد افغانستان اور اسکے شہریوں سے امریکا کی وابستگی کا اظہار کرنا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شراکت بدل رہی ہے لیکن شراکت داری پائیدار ہے۔

اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ وہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی ترجیحات کو ترتیب دے رہے ہیں، امریکہ نے یکم مئی سے اپنی فوج کے افغانستان سے انخلا کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.