بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کا خود کو زیادہ خوبصورت کہنے والے نوجوان کو جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے، انہوں نے حال ہی میں شاہ زلمی نامی نوجوان کو خود سے زیادہ خوبصورت کہہ دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر سابق کرکٹر نے اپنے بلوچستان کے دورے کا ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں بھارتی کرکٹر یوراج سمیت شعیب اختر کے دیگر مداحوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

شاہ زلمی نامی ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ شعیب اختر سے زیادہ خوبصورت ہیں، کمنٹ میں مداح نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

شعیب اختر نے کمنٹ کے جواب میں مداح کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے تو شہزادے، خوش رہ۔

واضح رہے کہ شعیب اختر اپنے کھٹے میتھے جوابوں اور میچ پر تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.