بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز، حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور شہباز شریف کے جیل وارنٹ کا جائزہ لینے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.