چیئرمین الیکشن سیل جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی اقتدار میں آ کر نیب اور ایف آئی اے کی تنظیم نو اور ان سے سیاسی روش ختم کرے گی۔
یہ بات چیئرمین الیکشن سیل جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی ملک میں طبقاتی نظامِ تعلیم کاخاتمہ کرے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کے نظام میں اصلاحات لائیں گے اور اس کو خوف و نفرت کی بجائے تحفظ کی علامت بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیر ضروری اخراجات و مراعات کا خاتمہ کر کے سادگی کے کلچر کو فروغ دیں گے۔
چیئرمین الیکشن سیل جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اداروں کی بحالی کے لیے مزدوروں، ہنر مندوں اور افسروں کو اعتماد دیں گے۔
Comments are closed.