جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو ارسال، پی ٹی آئی کا نشان شامل نہیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی۔ تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسران کو بھجوائے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بلے کا انتخابی نشان واپس ملنے کےلیے پرامید ہیں۔

اسلام آباد سے جاری مراسلے کے مطابق سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں۔ 

ریٹرننگ افسران کو جاری مراسلہ کے مطابق ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فہرست میں موجود نشانات کے علاوہ انتخابی نشان امیدوار کو نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ 

تحریک انصاف سمیت 12 سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں نہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے کے باعث روکے گئے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس میں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے۔

مراسلے کے مطابق 145 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گیے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر، پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان الاٹ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.