لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کےجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان، علمیہ خان، سابق وفاقی وزیر اسد عمر و دیگر کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
عظمیٰ خان، علیمہ خان کی عبوری ضمانت پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔
عظمیٰ خان، علیمہ خان، زین قریشی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.