
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کے نامور ماہر شماریات مظہر ارشد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔
انھوں نے لکھا کہ محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ وہ روزے سے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کپتان بابر اعظم کے ساتھ 197 رنز کی پارٹنر شپ میں محمد رضوان نے 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔
Comments are closed.