جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پہلی بیوی سے مکان خالی کروانے کیلئے شوہر کی خودسوزی کی دھمکی

حیدرآباد میں پہلی بیوی سے مکان خالی کروانے کے لیے شہری نے دوسری بیوی کے ساتھ پریس کلب کے باہر خود سوزی کی دھمکی دے دی۔

پولیس سے مذاکرات میں شہری کی دوسری بیوی نے ایس ایچ او کو تھپڑ مار دیا، پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مکان میں شہری عبداللّٰہ کی پہلی بیوی رہتی ہے، عبداللّٰہ اور اس کی دوسری بیوی مکان پر ملکیت کا دعویٰ کر رہے ہیں، پہلی بیوی کے پاس عدالت سے ملکیت کے دستاویزی ثبوت بھی ہیں۔

گزشتہ رات بھی خاتون نے اپنی سوتن کو تھانے میں تھپڑ مارا تھا، ملزمہ کے خلاف اپنی سوتن پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔

ایس ایچ او کینٹ کا کہنا ہے کہ خاتون نے ان پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اس کے باوجود انھوں نے تحمل سے کام لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.