بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا۔
مکیش امبانی سے یہ اعزاز بھارت کے ہی کاروباری شخص گوتم اڈانی نے چھینا ہے اور اب وہ ایک بار پھر سے ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔
گزشتہ برس امریکی کمپنی ہنڈن برگ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔
یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد گوتم اڈانی کی مجموعی دولت میں کمی آئی تھی اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے رہے تھے اور مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص قرار پائے تھے۔
تاہم اب جب بھارتی سپریم کورٹ نے یہ حکم جاری کیا کہ ہنڈن برگ کے الزامات پر نئی تحقیقات کی ضرورت نہیں رہی ہے تو گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت صرف ایک دن میں ہی 7.7 بلین ڈالرز سے بڑھ کر 97.6 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی۔
جس کے بعد اُنہوں نے اپنے بھارتی ہم وطن مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے امیر ترین آدمی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے مالک مکیش امبانی 97 بلین ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.