جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شیر افضل مروت نے سینیٹ کی قرارداد کو آئین پر حملہ قرار دے دیا

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا آئین پر حملہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سینیٹ میں آج آئین کو پامال کیا گیا ہے، آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ آئین کے منافی کوئی قرارداد منظور ہی نہیں کرسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.