جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے  تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ4 فائر ٹینڈر نے  آگ بجھانے میں حصہ لیا، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں، جھگیوں میں کسی کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جھگیوں میں سے تمام افراد کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.