جنوبی افریقا کے خلاف پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان کے نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینےوالے دنیا کے معمر ترین بولر بن گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
A five-wicket haul for Nauman Ali on debut https://t.co/GKkfvzknXw #PAKvSA pic.twitter.com/fPGHh99amD
ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 29, 2021
وہ گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینےوالے دنیا کے معمر ترین بولر بن گئے ہیں۔ نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لیں تھیں۔
نعمان علی سے پہلے شاہد آفریدی ، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے ڈیبیو پر پانچ حاصل کی تھیں۔
A sharp take #PAKvSApic.twitter.com/bbUvhLVLGg
ICC (@ICC) January 29, 2021
ان کے علاوہ 34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔
The post نعمان علی 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے معمر ترین بولر بن گئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.