سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے چیئرمین آصف علی زرداری کی کل لاہور آمد متوقع ہے۔
پی پی ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کل سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پی پی ترجمان کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری لاہور میں پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر مشاورت بھی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل اڈا پلاٹ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ ن لیگی رہنما چوہدری عبدالغفور میو اس موقع پر پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
Comments are closed.