جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گورنر سندھ کی عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ شہری نئے سال کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پولیس قانون کے مطابق اقدامات کرے گی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.