بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماں اور بچہ اسپتالوں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے پنجاب میں 4 ماں اور بچہ اسپتالوں کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے  خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران ای سی سی نے پنجاب میں 4 ماں اور بچہ اسپتالوں کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق ماں اور بچہ اسپتالوں کی تعمیر پر11 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

ای سی سی کے اجلاس کے دوران پنجاب میں ایل این جی پاور پلانٹس کے معاہدوں کے معاملے سمیت ایل این جی پاور پلانٹس کو مسلسل گیس فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی کی جانب سے کم از کم 66 فیصد پیداوار کے ٹیک یا پے ( لین دین سے متعلق) کمٹمنٹ چارجز ختم کردیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.