جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلم خان کے پاس دو شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ ہونے کا الزام ، کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے شیخ صلاح الدین نے قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 248 پر آزاد امیدوار اسلم خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کر دیے۔ اسلم خان کے پاس دو شناختی کارڈ اور دو پاسپورٹ ہونے کا الزام  عائد کیا گیا ہے۔

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، کراچی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور سعدیہ جاوید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔

این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میدان میں ہیں۔

لاہور میں این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر اور پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز قائم کردیا گیا، کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک دائر کی جا سکے گی، امیدوار کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.